28 ستمبر 2013 - 20:30
سعودی عرب، آل سعود کو لاحق خوف

سعودی عرب کے ایک معروف تجزیہ کار نے کہا ہے کہ آل سعود کی تشدد آمیز پالیسیوں کا سبب عوامی قیام سے اس حکومت کو لاحق خوف ہے۔

ابنا: آل سعود نے عوام کے خلاف نہایت ہی ظالمانہ اور تشدد آمیز پالیسیاں اپنا رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود  عوامی تحریک بالخصوص مشرقی علاقوں میں مظاہروں کو اپنی استبدادی حکومت کے لئے خطرہ سمجھتی ہے۔ دریں اثنا پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کرکے آل سعود کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

.......

/169